بھارت اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ کل ہفتہ سے موہالی میں شروع ہوگا

بھارت کو انگلینڈ کے خلاف سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل

جمعہ 25 نومبر 2016 11:03

موہالی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ کل ہفتہ سے 30 نومبر تک موہالی میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم بھارت کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے مابین راجکوٹ میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوا جبکہ وشاکاپٹنم میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں بھارت نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلش ٹیم کو 246 رنز سے مات دی۔

انگلینڈ ٹیم کی قیادت ایلسٹرکک کررہے ہیں جبکہ میزبان ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کر رہے ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ 26 سے 30 نومبر تک چندی گڑھ میں کھیلا جائیگا، چوتھا میچ 8 سے 12 دسمبر تک ممبئی میں کھیلا جائیگا جبکہ پانچواں اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ 16 سے 20 دسمبر تک چنائی میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ سیریز کے بعد تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 15 جنوری 2017ء کو پونے میں کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 19 جنوری 2017ء کو کٹک میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 22 جنوری 2017ء کو کولکتہ میں کھیلا جائیگا۔

تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 26 جنوری 2017ئ کو کانپور میں کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 29 جنوری 2017ئ کو ناگپور میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری میچ یکم فروری 2017ئ کو بنگلور میں کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :