ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

جمعہ 25 نومبر 2016 11:03

ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی چینل کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی میںگھات لگائے نامعلوم افراد نے تھانے کے قریب ایک اہلکار پر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اہلکارسکندر علی موقع پرجاں بحق ہو گیا ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ، واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔