محمد عامرکی بولنگ پر کیچ ڈراپ کاسلسلہ تھم نہ سکا

جمعہ 25 نومبر 2016 09:14

محمد عامرکی بولنگ پر کیچ ڈراپ کاسلسلہ تھم نہ سکا

ہیملٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 25نومبر۔2016ء ) پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کی بولنگ پر کیچ ڈراپ کرنے کا سلسلہ ہیملٹن ٹیسٹ میں بھی جاری رہا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محمد عامر کے انٹر نیشنل کرکٹ میں کم بیک کرنے کے بعد سے سوشل میڈیاپر یہ بحث طول پکڑتی جارہی ہے کہ پاکستانی فیلڈراتنے زیادہ کیچ کیوں ڈراپ کررہے ہیں ،نوجوان پیسر کے مداح الزام عائد کرتے ہیں کہ پاکستانی فیلڈر،محمد عامر کی باؤ لنگ پر جان بوجھ کر کیچ ڈراپ کرتے ہیں ،اس چیزکو دورہٴ انگلینڈمیں بہت زیادہ محسوس کیا گیا تھااو ر نیوزی لینڈ میں بھی یہ سلسلہ نہیں تھم سکا ۔

ہیملٹن ٹیسٹ کے پہلے ہی اوورمیں محمد عامر کی تیسری گیندپر سلپ میں کھڑے سمیع اسلم نے حریف اوپنر جیت راول کا کیچ ڈراپ کیا جس کے بعد 5ویں اوورمیں خودعامر نے اپنی گیندپر کین ولیمسن کا کیچ ڈراپ کیا۔محمد عامر کی دوسرے ٹیسٹ میچ کی اس پہلے اوور کی دُنیائے کرکٹ کے تمام ماہرین تعریف کر رہے ہیں۔