لاہور، نامعلوم افراد کی فائرنگ، 35سالہ شخص جاں بحق، ملزمان موقع سے فرار ہو

جمعرات 24 نومبر 2016 21:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2016ء) رائیونڈ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 35سالہ شخص جاں بحق جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پورسٹمارٹم کے لیئے منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ قصور کا رہائشی 35سالہ ظفر موٹرسائیکل پر سوار رائیونڈ روڈ سے گزررہا تھا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں اس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ظفر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے موق پر پہنچ کر لاش کو پورسٹمارٹم کے لیے بھجوا کر لواحقین کو اطالع کر دی پولیس کے مطابق واقعہ کی مختلف زاویوں سے تفتیش کی جا رہی ہے کہ قتل ڈکیتی مزاحمت کا نتیجہ ہے کہ دیرینہ دشمنی کا اصل حقائق تفتیش کے بعد ہی سامنے آئیں گے