لاہور،فیکٹری ایریا پولیس کی کارروائی ، منشیات فروش منیر عرف مونی گرفتار، قبضہ سے 01کلو 217گرام چرس برآمد،مقدمہ درج

جمعرات 24 نومبر 2016 21:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2016ء) فیکٹری ایریا پولیس نے منشیات فروش منیر عرف مونی کوماڈل کالونی نمبر 2والٹن روڈ سے گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 01کلو 217گرام چرس برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈائون کے حوالہ سے تمام ڈویژنل ایس پیز کو روزانہ کی بنیاد پر شہر میں کریک ڈائون کا حکم دیا جس پر ایس پی کینٹ کیپٹن (ر) رانا طاہرنے مختلف تھانوں کی ٹیمیں بنا کر منشیات فروشی میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈائون کی ہدایت کی ۔

ایس ایچ اوفیکٹری ایریا ممتاز علی کا کڑ نے خصوصی پولیس ٹیم کے ہمراہ ماڈل کالونی نمبر 2والٹن روڈکے علاقہ میں چھاپہ مار کر منشیات فروش منیر عرف مونی کوگرفتار کیا ۔ پولیس نے ملزم منیر عرف مونی کے قبضہ سے 01کلو 217گرام چرس برآمد کر لی ۔

متعلقہ عنوان :