میپکوٹیم کا چھاپہ،18بجلی چورپکڑے گئے

جمعرات 24 نومبر 2016 21:21

ملتان۔24 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2016ء)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) ملتان سرکل کی سرویلنس ٹیم نے گارڈن ٹائون سب ڈویژن میں چھاپہ مار کر 18بجلی چوروں کو پکڑ لیا ۔جرمانہ عائد کرکے مقدمات کے اندراج کے لئے درخواستیں دے دی گئیں ۔سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکو ملتان سرکل محمد اکرم بھٹی کی ہدایت پر اسسٹنٹ منیجر (اے ٹی بی ) ملتان سرکل عبدالودود اور میٹرریڈرشیخ اعجازپر مشتمل ٹیم نے گارڈن ٹائون سب ڈویژن میں چیکنگ کرکے دو بجلی چورپکڑ لئے ۔

کینٹ ولاز کا صارف محمد ریاض گھریلو تھری فیز بوگس میٹر کے ذریعے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا اسے 65ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا جبکہ بستی لنگڑیال کے رہائشی صارف غلام مصطفی سنگل فیز بوگس میٹر کے ذریعے بجلی چوری کا مرتکب پایاگیا اس صارف کو 60ہزارروپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

دونوں صارفین کے خلاف تھانہ قطب پور میں مقدمات کے اندراج کے لئے درخواست دیدی گئی ہے ۔ سرکل سرویلنس ٹیم نے گارڈن ٹائون سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں دوران چیکنگ 16گھریلو کنکشنوں پر 18ہزارسے زائد زیر التواء یونٹس پکڑ لئے ۔ اس معاملہ کی تحقیقات کے لئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جس کی رپورٹ کی روشنی میں گارڈن ٹائون سب ڈویژن کے ملوث اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔