سیالکوٹ،گیس ریفلنگ کی دکان پر آگ لگنے سے 3بہن بھائی جھلس کرجاں بحق

جمعرات 24 نومبر 2016 21:21

سیالکوٹ۔24 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2016ء) گیس ریفلنگ کی دکان میں اچانک آگ بھڑکنے سے دکان کے اوپر رہائش پذیرتین معذور بہن بھائی جھلس کر جاں بحق ہوگئے،تفصیل کے مطابق ڈسکہ سٹی سمبڑیال روڈ تیلیاں والی گلی میں گیس ریفلنگ کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،آگ اتنی تیز تھی کہ اس نے دکان کے اوپر بنی رہائش گاہ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیاجس کے نتیجے میں محمد الیاس کے تین معذور بچی16سالہ ایمان،32سالہ لبنیٰ اور22سالہ شہباز جھلس کر جاں بحق ہوگئے،اطلاع پرامدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیںاور چارسے پانچ گھنٹے کی مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیاگیا۔

متعلقہ عنوان :