سکردو ائیرپورٹ دفاعی اعتبار سے بہت اہمیت کا حامل ہے،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی حاجی عابد علی بیگ

جمعرات 24 نومبر 2016 21:21

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2016ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی حاجی عابد علی بیگ نے کہا ہے کہ سکردو ائیرپورٹ دفاعی اعتبار سے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ اس کی سکیورٹی کی ذمہ داری ASF کے پاس ہے لیکن پاک فوج بھی سکیورٹی کے لئے موجود ہیں۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ائیرپورٹ کی سکیورٹی کا نظام بڑا منظم اور فول پروف ہے ۔

(جاری ہے)

ہمارے سکیورٹی ادارے کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت چوکس ہیں۔کسی کی اتنی جرات نہیں کہ وہ ہماری اہم تبصیبات کی طرف آنکھ اٹھا کے دیکھ سکیں ۔پچھلے دو سالوں سے گلگت بلتستان میں امن وامان کی صورت حال تسلی بخش ہے ۔بلتستان ہمیشہ سے امن کا گہوارہ رہا ہے اور رہے گا۔ حکومت امن وامان کے حوالے سے سنجیدہ ہے ۔قیام امن کے لئے اہم اقدامات کئے جارہے ہیںکسی کو امن کے لئے فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں۔

متعلقہ عنوان :