پشتون ایف ایف کا عزیز اللہ خان( عزیز ماما) کو انکی ساتویں برسی کے موقع پر شاندار خراج عقیدت پیش

جمعرات 24 نومبر 2016 21:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2016ء)پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی چیئرمین انجینئر شہباز ایسوٹ، ڈپٹی چیئرمین معصوم خان مہرزئی، ممبر صویت خان اچکزئی نے ا پنے مشترکہ بیان میں پشتون سٹودنٹس فیڈریشن کے بانی، ممتاز قوم پرست ، ادیب، لیکوال، قانون دان، عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء عزیز اللہ خان( عزیز ماما) کو انہیں ان کی ساتویں برسی کے موقع پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہا گیا کہ عزیز ماما پشتون سٹودنٹس فیڈریشن کے بانی میں سے تھے ان کی طالبعلوں کیساتھ شفقت ان کی سیاسی ابیاری میں رہنماء کردار شامل ہے عزیز ماما جیسے رہنمائوں کی سیاسی تربیت ورہنمائی کا نتیجہ ہے کہ آج پشتون ایس ایف ایک تناور درخت کی حیثیت اختیار کر چکی ہے انہوں نے کہا کہ آج پشتون ایس ایف کے ساتھیوں پر دو چند ذمہ داریاں عائد ہو تی ہیں پشتون قوم اور پشتونخوا وطن انتہائی خطرناک صورتحال کا سامنا کر رہی ہے آج پشتون دشمن قوتیں پشتون افغان تاریخ تباہ کر نے کے درپے ہیں پشتون زبان، تاریخ اقدار، کلتور کو ختم کر نے اور پشتون نوجوانوں کے ہاتھوں قلم، کتاب، بستہ کے بجائے کلاشنکوف، بارد اور بم دے رہے ہیں لہٰذا وقت اور حالات کا تقاضا ہے پشتون ایس ایف اپنی بنیادی ذمہ داریوں علم وہنر کا حصول اور پشتون قومی تحریک کے شانہ بشانہ جدوجہد کو مقصد بنائیں دریں اثناء صوبائی چیئرمین انجینئر شہباز ایسوٹ نے صوبائی الیکشن وآرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس کل بروز ہفتہ سہ پہر12 بجے طلب کیا گیا ہے۔