عوامی نیشنل پارٹی کا کوئٹہ میں فائرنگ وٹارگٹ کلنگ کے واقعہ کے بعد دکانوں اور شورومز کو بند کر نے کی پالیسی پر حیرت کا اظہار

جمعرات 24 نومبر 2016 21:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں یٹ روڈ، فاطمہ جناح روڈ پر گزشتہ دنوں فائرنگ وٹارگٹ کلنگ کے واقعہ کے بعد وہاں پر دکانوں اور شورومز کو بند کر نے کی پالیسی پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایک طرف کوئٹہ شہر آئے روز بم دھماکوں ، فائرنگ کے واقعات کی زد میں ہے تاجر برادری بری طرح متاثر ہو رہی ہے جبکہ صوبائی حکومت امن وامان کو کنٹرول کرنے کی بجائے سیکورٹی فورسز اور ضلعی انتظامیہ کے ذریعے تباہ حال تاجروں کو نان شبینہ کا محتاج بنا رہی ہے بیان میں کہا گیا کہ جب تک دہشت گردی سے متعلق واضح پالیسی اور طریقہ کار نہیں اپنایا جا تا دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو بغیر کسی امتیاز نشان عبرت نہیں بنایا جاتا اس طرح کے اقدامات سے ان میں کمی واقع نہیں ہو سکتی بیان میں حکومتی غفلت کی مذمت کر تے ہوئے یٹ روڈ، دکانداروں ، شورومز مالکان کو اپنا روزگار اور دو وقت کی روزی کمانے کی بغیر کسی خوف وخطر ماحول فراہم کیا جائے دریں اثناء با چا خان مرکز سے جاری کر دہ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ آج کلی کربلا میں پارٹی کے صوبائی مجلس عاملہ کے رکن شہید لیاقت داوی کی دوسری برسی کے مناسب سے تعزیتی ریفرنس منعقد کیا جائیگا جس میں پارٹی کے صوبائی مرکزی وضلعی قائدین شرکت کرینگے بیان میں شہید لیاقت داوی کی پارٹی کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دینے اور علاقے میں امن بھائی چارے کیلئے جدوجہد کر نے پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہا گیا کہ مرحوم شروع دن سے لے کر مرتے دم تک وطن اور علاقے کی خوشحالی وترقی کیلئے کوشاں رہے ان کی رحلت سے پارٹی ایک متحرک ایماندار، مخلص رہنماء سے محروم ہو گئی پارٹی ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے یہ عہد کر تی ہے کہ اپنی منزل کو پانے کیلئے اپنے اکابرین، شہیدوں اور مخلص کارکنوں کے متعین کر دہ اہداف کے حصول کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

متعلقہ عنوان :