دی مسلم ایجوکیشن سسٹم خیبر پختونخوا کے زیراہتمام سپورٹس گالا میں فٹ بال، کرکٹ، رسہ کشی کے دلچسپ مقابلے

جمعرات 24 نومبر 2016 21:11

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2016ء) دی مسلم ایجوکیشن سسٹم خیبر پختونخوا کے زیراہتمام جاری سپورٹس گالا میں تیسرے روز فٹ بال، کرکٹ، رسہ کشی کے دلچسپ مقابلے ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم کالج میں جاری سپورٹس گالا 2016ء کے تیسرے روز کنج گرائونڈ میں کھیلے گئے فٹ بال کے پہلے میچ میں ایگل نے پینتھر کو ہرا دیا، میچ مقررہ وقت تک برابر رہا جس کے بعد میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا جس میں ایگل نے کامیابی حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

فٹ بال کے دوسرے میچ میں ٹائیگر نے لیپرڈز کو دو ایک سے شکست دی، گورنمنٹ کامرس کالج کے گرائونڈ میں کھیلے گئے کرکٹ کے پہلے میچ میں ٹائیگر نے ایگل کو، دوسرے میچ میں لیپرڈز نے پینتھر کو، تیسرے میچ میں ٹائیگر نے پینتھر کو اور چوتھے میچ میں لیپرڈز نے ایگل کو شکست دی۔ رسہ کشی کے مقابلوں میں ایگل نے ٹائیگر کو، لیپرڈز نے پینتھر کو، ٹائیگر نے پینتھر کو، ایگل نے لیپرڈز کو، ایگل نے پینتھر کو اور آخری مقابلہ میں لیپرڈز نے ٹائیگر کو ہرایا۔ رسہ کشی کا فائنل (آج) جمعہ کو کھیلا جائے گا۔ ان میچز کے مہمان خصوصی پرنسپل کامرس کالج پروفیسر مشتاق اور چیف گیسٹ زمین خان نے ان مقابلوں کے دوران مسلم کالج کے پرنسپل غفران مجید اور ایم راشد اعوان بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :