ایلیٹ فورس کے جوانوں کا فائرنگ اور فزیکل ٹیسٹ لینے کا حکم جاری

جمعرات 24 نومبر 2016 21:09

چنیوٹ۔24 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2016ء) ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد محمد بلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ایلیٹ فورس چنیوٹ کے جوانوں کا شیڈول کے مطابق فائرنگ اور فزیکل فٹنس ٹیسٹ لینے کا حکم جاری کردیا۔

(جاری ہے)

ایلیٹ فورس کے جوانوں کی فٹنس کو برقرار رکھنے کے لیے ہر سوموار کو ایلیٹ فورس کے جوانوں سے رننگ کا ٹیسٹ لیا جائے گا اور ہر ماہ کے آخری ہفتے فائرنگ پریکٹس کروائی جائے گی۔اسی سلسلہ میں جمعرات کے روز ایلیٹ فورس کے جوانوں سے فائرنگ پریکٹس کروائی گئی اور اسلحہ کی صفائی و دیگر کاموں کی ریہرسل کروائی گئی۔

متعلقہ عنوان :