کسانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں، محمد اویس ملک

جمعرات 24 نومبر 2016 21:09

جھنگ۔24 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2016ء)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد اویس ملک نے محکمہ زراعت ، انہار اور محکمہ لائیو سٹاک کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسانوں اور کاشتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار کا انہوںنے ضلع کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے کسانوں اور کاشتکاروں کے وفد سے ملاقات کے دوران موقع پر موجود محکمہ زراعت ، انہار اور محکمہ لائیو سٹاک کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہی۔

کسان ،کاشتکار کے وفدکے سربراہ نے اے ڈی سی محمد اویس ملک کو درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا جس پر انہوںنے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کے حکومت کی طرف سے کسان پیکج کے ذریعے انہیں فصلوں کی کاشت اور دیگر ضروریات کیلئے تکنیکی اور دیگر معاونت فراہم کی جارہی ہے تاہم ان کے دیگر مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا۔