جماعت اسلامی حیدرآبادکی مختلف دینی سیاسی جماعتوں،میئر حیدرآباد اورعمائدین شہر سے ملاقاتیں،سندھ ورکرزکنونشن میں شمولیت کی دعوت

جمعرات 24 نومبر 2016 20:49

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2016ء) جماعت اسلامی ضلع حیدرآبادحافظ طاہرمجید،جنرل سیکرٹری عقیل احمد،سیکرٹری اطلاعات نے حیدرآبادمیں مختلف دینی سیاسی جماعتوں،میئر حیدرآباد اورعمائدین شہر سے ملاقاتیں کیں ،ٹیلی فون پر رابطے کیے اورانھیںباغ جناح کراچی میں,27 26 نومبرکوہونے والے دوروزہ کل سندھ ورکرزکنونشن میں مدعوکیاجماعت اسلامی کے رہنمائوں نے میئر حیدرآبادسیدطیب حسین کولطیف آبادیونٹ پونے 7،پی ایس پی کے رہنما انیس احمدقائمخانی کویونٹ نمبر 9 لطیف آباد،جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر، مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری وسابق ضلعی نائب ناظم نواب راشدعلی خان، پی پی کے رہنماوسابق صوبائی وزیر زاہدعلی بھرگڑی ،سابق سٹی ناظم وجمعیت علماء پاکستان کے رہنماحاجی معین الدین شیخ ، جمعیت علماء اسلام (ف )کے صوبائی رہنما مولانا تاج محمدناہیوں ،ضلعی جنرل سیکریٹری حافظ خالددھامرہ ،پی ٹی آئی کے رہنماخاوندبخش جیجو، مسلم لیگ ن کے رہنمامحمدحنیف صدیقی ،ایس ایس پی حیدرآبادعرفان علی بلوچ کو جماعت اسلامی سندھ کے دوروزہ ورکرزکنونشن میں شرکت کی دعوت دی ورکرزکنونشن 26,27نومبرہفتہ اوراتوارکوباغ جناح کراچی میں ہوگاجس میں کئی سیشن ہوں گے بین الاقوامی سیشن میں عالم اسلام کی شخصیات خطاب کریں گی جب کہ امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق خصوصی خطاب کریں گے ان شخصیات نے دعوت قبول کی اورجماعت اسلامی کے لیے نیک خواہشات کااظہارکرتے ہوئے مستقبل کی سیاسی صورت حال پر گفتگو کی اورایک دوسرے سے تعاون کرنے کے عزم کااظہارکیا۔

متعلقہ عنوان :