حیدرآباد میں ہو نے والے پولیس مقابلہ کی تفصیلات جاری کردی ہیں،پولیس ترجمان

جمعرات 24 نومبر 2016 20:45

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2016ء) پولیس ترجمان نے حیدرآباد میں ہو نے والے پولیس مقابلہ کی تفصیلات جاری کردی ہیں پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ گذشتہ رات ایس ایچ او ٹنڈو جام انسپکٹر اسد نبی نے میر پور خاص حیدرآباد روڈ پر کیسانہ موری کے قریب ناکہ بندی کر کے بسوں ،کو سٹروں وغیرہ کی چیکنگ کر تے ہوئے حیدرآباد سے میر پور خاص جانے والی ایک کوسٹر کو رکنے کا اشارہ دیا ، کوسٹرسے 3مسلح افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی او ر فائرنگ کی آڑ میں کوسٹر سے اتر کر فرار ہو گئے، پولیس نے ملزمان کا تعاقب شروع کر دیا ٹنڈو قیصر لنک روڈ پر ڈپ کالو نی کے قریب ڈاکووں اور پولیس میں فائرنگ ، ایک ڈاکو کوزخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتا رکر کے اسے ہسپتال لے کر جاتے ہوئے ڈاکو راستے میں ہلاک ہو گیا ہلاک ہو نے والا سندھ کا بدنام زمانہ ڈاکو غلام مصطفٰے عرف مستو ولد ہاشم شیخ سکنہ ٹنڈو محمد خان ہے جو کہ بدین، ٹنڈو محمد خان، ماتلی، شہید فاضل راہو(گولارچی)، ٹنڈو غلام حیدر، چمبڑ، شیخ بھر کیو، آبادتھانہ، راہوکی سمیت کئی تھانوں کی پو لیس کو 50 سے زائد سنگین کیسز میں مطلوب تھااس کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے پولیس پارٹیاں مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :