اسلام آباد، تربیت یافتہ منتخب نمائندے عوام کی بہتر طریقے سے خدمت کر سکتے ہیں، شیخ انصر عزیز

مناسب ٹریننگ نہ ہونے کے باعث سروس ڈیلیوری کا عمل سست روی کا شکار ہو سکتا ہے میئر اسلام آباد کا لوکل گورنمنٹ سسٹم کے حوالے سے سیمینار سے خطاب

جمعرات 24 نومبر 2016 20:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2016ء) تربیت یافتہ منتخب نمائندے عوام کی بہتر طریقے سے خدمت کر سکتے ہیں ۔ منتخب عوامی نمائندوں کے لیے ٹریننگ نہایت ضروری ہے تاکہ وہ اپنی روزمرہ کے فرائض بہتر طریقے سے انجام دے سکیں ۔ مناسب ٹریننگ نہ ہونے کے باعث سروس ڈیلیوری کا عمل سست روی کا شکار ہو سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہارمیئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ سسٹم ۔

امپلی منٹیشن ایشوز اینڈ وے فاروڈ"ICT Local Government System - Implementation Issues and Way Forward"کے عنوان سے منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب میں کیا۔ سیمینار کا انعقاد نیشنل سینٹر فار رورل ڈیویلپمنٹ نے میٹرو پولیٹین کارپوریشن کے اشتراک سے کیا تھا۔ سیمینار میں میٹرو پولیٹین کارپوریشن اسلام آباد کے افسران کے علاوہ اسلام آباد کے مختلف منتخب نمائندوں نے شرکت کی جبکہ نیشنل سینٹر فار رورل ڈیویلپمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل افتخار بابر کے علاوہ لوکل گورنمنٹ سسٹم کے ماہرین اس موقع پر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا کہ تربیت یافتہ منتخب نمائندے عوام کی بہتر طور پر خدمت کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس طرح کی ٹریننگ منتخب نمائندوں کو ان کی ذمہ داریوں سے متعلق آگاہی پیدا کرنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مطلوبہ نتائج کے حصول کے لیے منتخب نمائندوں کو مختلف ٹریننگ پروگراموں میں شرکت کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے نیشنل سینٹر فار رورل ڈیویلپمنٹ کی انتطامیہ سے درخواست کی کہ اسلام آباد کے تمام منتخب نمائندوں کی تربیت اور لوکل گورنمنٹ سسٹم سے آگاہی کے لیے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا جائے۔