باچا خان ائر پورٹ پر قومی ائر لائن کے طیارے میں اڑان بھرنے سے قبل آگ لگ گئی

طیارے میں کرکٹر شاہد آفریدی ،اراکین اسمبلی آمنہ سردار،دینہ ناز،یاسین خلیل اور زاہد درانی سمیت دیگر سوار تھے

جمعرات 24 نومبر 2016 20:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2016ء) پشاور کے باچا خان ائر پورٹ پر قومی ائر لائن کے طیارے میں اڑان بھرنے سے قبل آگ لگ گئی،طیارے میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے زرائع کے مطابق پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ائر پورٹ پر قومی ائر لائن کے طیارے پی کے سیون سیون سیون بوئنگ مسافر طیارے میں اڑان بھرنے سے قبل اچانک آگ لگ گئی،طیارے میں اس وقت آگ لگی جب دو سونوے مسافر آن بورڈ ہورہے تھے،زرائع کاکہنا ہے کہ طیارے میں کرکٹر شاہد آفریدی ،اراکین اسمبلی آمنہ سردار،دینہ ناز،یاسین خلیل اور زاہد درانی سمیت دیگر افراد بھی جارہے تھے ،طیارہ پشاور سے کراچی جا رہا تھا۔

(جاری ہے)

واقعہ کے بعد موقع پرموجود امدادی ٹیموں نے آگ پر قابو پالیا۔پی آئی اے حکام کے مطابق آگ معمولی نوعیت کی تھی