صوابی میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے سی ٹی ڈی کا اہلکار جاں بحق

جمعرات 24 نومبر 2016 20:06

صوابی۔24نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2016ء) موضع آدینہ ضلع صوابی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی کا ایک اہلکار طاہر خان جاں بحق جب کہ اے ایس آئی فضل اکبر خان شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ کالو خان کی رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی اے ایس آئی فضل اکبر خان سکنہ مر دان اور اہلکار ظاہر سکنہ آدینہ جمعرات کی شام ڈیوٹی انجام دینے کے بعد واپس جارہے تھے جب اس کی موٹر سائیکل سلے لار موضع آدینہ صوابی مردان روڈ پر پہنچی تو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر اندھا دھندفائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں سی ٹی ڈی کا اہلکار ظاہر خان جاں بحق جب کہ سی ٹی ڈی اہلکار اے ایس آئی فضل اکبر خان شدید زخمی ہو گیاجسے فوری طور پر پشاور منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے سرچ آپریشن شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :