پنجاب یونیورسٹی سینٹر فار کلینیکل سائیکالوجی کے زیر اہتمام ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد

جمعرات 24 نومبر 2016 20:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2016ء) پنجاب یونیورسٹی سینٹر فار کلینیکل سائیکالوجی میں "Professional Ethics" کے عنوان پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جس میںایسویسی ایٹ پروفیسر و ماہر نفسیات سکول آف سائیکالوجی اور کونسلنگ کوئنیز لینڈ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی آف آسٹریلیا ڈاکٹر نگار خواجہ نے سیٹر فار کلینیکل سائیکالوجی کے طلباء و طالبات کو اپنے علم سے مستفید کیا۔

یہ ورکشاپ طلباء و طالبات کی نفسیاتی پیشہ ورانہ مہارتوں کو بڑھانے اور پیشہ وارانہ زندگی میں استعمال کرنے کے لئے مفید ثابت ہوگی۔ ورکشاپ کے اختتام پر ڈائریکٹر سینٹر فار کلینیکل سائیکالوجی پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ کوثر نے ڈاکٹر نگار خواجہ کی مہارتوں اور علم کو سراہا اور طلباو طالبات کو اس نفسیاتی علم کے حصول پر مبارکباد دی۔

متعلقہ عنوان :