عالمی سطح پر کامیاب اقتصادی اور سماجی ترقی کیلئے صنفی مساوات ضروری ہے،صنفی مساوات آسٹریلیا کی خارجہ پالیسی کا محور ہے

آسٹریلیا کی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن کا ’’دی وومن ان لیڈرشپ نیٹ ورک‘‘ پروگرام کے اجرا کے موقع پر تقریب سے خطاب

جمعرات 24 نومبر 2016 18:59

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2016ء) پاکستان میں تعینات آسٹریلیا کی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے کہاہے کہ عالمی سطح پر کامیاب اقتصادی اور سماجی ترقی کیلئے صنفی مساوات ضروری ہے۔صنفی مساوات آسٹریلیا کی خارجہ پالیسی کا محور ہے۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو یہاں آسٹریلیا کی جانب سے پاکستانی خواتین کی قائدانہ عہدوں کے حصول میں مدد کی غرض سے پروگرام ’’دی وومن ان لیڈرشپ نیٹ ورک‘‘کے اجرا کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

نیٹ ورک کا قیام آسٹریلین حکومت کا ریجنل اقدام ہے جس میں افغانستان،بنگلہ دیش،بھوٹان،مالدیپ، نیپال ،پاکستان اور سری لنکا سے تعلق رکھنے والی آسٹریلیا ایوارڈز ایلومینیائی خواتین شامل ہونگی۔ آسٹریلین ہائی کمشنر نے کہا کہ دنیا بھر میں کامیاب اقتصادی اور سماجی ترقی کیلئے صنفی مساوات انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ نیٹ ورک سے خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق حکومت پاکستان کے پائیدار ترقیاتی اہداف پر عملدرآمد میں مدد ملے گی۔آسٹریلیا ایوارڈز پاکستان کو آسٹریلین حکومت کی ترقیاتی امداد کا لازمی جز ہے۔