میانی صاحب قبرستان میں غیر قانونی تجاوزات چوبیس گھنٹوں میں گرانے کا حکم

جمعرات 24 نومبر 2016 18:58

لاہور۔24 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2016ء)لاہور ہائیکورٹ نے میانی صاحب قبرستان میں غیر قانونی تجاوزات چوبیس گھنٹوں میں گرانے کا حکم دیتے ہوئے کارکردگی رپورٹ طلب کر لی،،، عدالت نے ریمارکس میں کہا ہے کہ ایل ڈی اے بدمعاش ادارہ ہے عدالت کو آگاہ کیا جائے کہ قبرستان کے لئے مختص اراضی ہاوسنگ سکیم کے لئے کیسے الاٹ کی گئی ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالتی سماعت کے دوران قبرستان ایڈمنسٹریشن کے وکیل مقبول صادق حسین نے عدالت کو آگاہ کیا کہ قبضہ مافیا نے میانی صاحب کی چار کنال اراضی پر قبضہ کر رکھا ہے انہوں نے بتایا کہ ایل ڈی اے نے غیرقانونی طور پر قبرستان کی ستائیس کنال اراضی ہاوسنگ سکیم کے لئے الاٹ کر دی.جس پر عدالت نے میانی صاحب قبرستان میں غیر قانونی تجاوزات چوبیس گھنٹوں میں گرانے کا حکم دیتے ہوئے کارکردگی رپورٹ طلب کر لی، عدالت نے ریمارکس میں کہا ہے کہ ایل ڈی اے بدمعاش ادارہ ہے عدالت کو آگاہ کیا جائے کہ قبرستان کے لئے مختص اراضی ہاوسنگ سکیم کے لئے کیسے الاٹ کی گئی عدالت نے میانی صاحب قبرستان کے اخراجات اور آمدن کی تفصیلات بھی طلب کر تے ہوئے کیس کی مزید سماعت انتیس نومبر تک ملتوی کردی۔