واپڈا سکیم، نوجوان کرکٹرز کے انتخاب کیلئے ٹرائلز 28 نومبرکو لاہور میںہوں گے

جمعرات 24 نومبر 2016 18:58

لاہور۔24 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2016ء) پاکستان کی کرکٹ میں فیلڈنگ کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے واپڈا سپورٹس بورڈ کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی نئی سکیم کے تحت نوجوان کرکٹرز کے انتخاب کیلئے ٹرائلز 28نومبر بروز پیر واپڈا سپورٹس کمپلیکس،چونگی امرسدھو، فیروز پور روڈ پر منعقد ہوں گے، 16 سے 19 سال کی عمر کے نوجوان کرکٹرز مذکورہ ٹرائلز میں حصہ لینے کے اہل ہیں۔

یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ واپڈا نے فٹنس اور فیلڈنگ سکیم گز شتہ سال متعارف کرائی تھی۔

(جاری ہے)

واپڈا کی فٹنس اور فیلڈنگ سکیم کے تحت اِس سال ملک بھر سے 40 نوجوان کرکٹرز منتخب کئے جارہے ہیں۔ لاہور سے قبل ٹرائلز ملک کے سات دیگر شہروںبشمول کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، راولپنڈی، پشاور اور فیصل آباد میں منعقد ہوچکے ہیں۔ان ٹرائلز کے نتیجے میںپاکستان بھر سے منتخب کئے گئے 40 نوجوان کرکٹرز کو چار دنوں پر محیط کوچنگ کیمپ میں مدعو کیا جائے گا۔

جہاں واپڈا کے کوچز انہیں جدید تیکنیک کے ذریعے فٹنس اور فیلڈنگ کو بہترین کرنے کی تربیت دیں گے، تربیتی کیمپ کے اختتام پر بہترین فیلڈر کو 50 ہزار روپے جبکہ دوسری سے پانچویں پوزیشن حاصل کرنے والے دیگر چار کھلاڑیوں کو 25 ہزار روپے فی کس انعام دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :