سعودی عر ب : 13سعودی خواتین پر ملک میں فسادات اور ریاست کو بدنام کرنے کا مقدمہ درج۔

جمعرات 24 نومبر 2016 17:40

سعودی عر ب : 13سعودی خواتین پر ملک میں فسادات اور ریاست کو بدنام کرنے ..

سعودی عرب۔(اردو پوائنٹ،تازہ ترین اخبار، 24نومبر،2016) سعودی عرب کے شہر برائدہ میں 13سعودی خواتین کے خلاف ریاست کو بدنام کرنے اور احتجاج کرتے ہوئے حکومت کے خلاف نعرے لگانے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ان 13سعودی خواتین پر عدالت کی جانب سے اس بات کا الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے سعودی وزیر داخلہ کی تصاویر کو جلانے کے ساتھ ساتھ سیاسی حکومت کا تختہ الٹنے کا نعرہ بلند کیا ہے۔

دوسری جانب تحقیقاتی بیورو اور پبلک پراسیکیوشن نے عدالت سے یہ کہا ہے کہ ان کو بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے جیل میں ڈالا جائے۔تاہم یہ خواتین کریمنل کورٹ سیشن میں مقدمے کی سماعت کے لیے حاضر نہیں ہوئیں۔علاوہ ازیں ان خواتین پر ملکی عوام میں اشتعال پیدا کرنے ،حکومت کو گیر مستحکم کرنے اور حکمرانوں کی نافرمانی جیسے الزامات کا سامنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :