چینی کمپنی سی ٹرپ 1.4ملین پائونڈ برطانوی کمپنی سکائی سکینر کو خرید لے گی

جمعرات 24 نومبر 2016 16:45

شنگھائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2016ء) چین کی آن لائن سفری سروس فراہم کرنے والی سب سے بڑی کمپنی سٹرپ ڈاٹ کام انٹرنیشنل فلائیٹ موازنہ مقام سکائی سکینر کو 1.4بلین برطانوی پائونڈ (1.74بلین امریکی ڈالر ) میں خرید لے گی اور اس طرح اس کا اکثریتی حصص دار بن جائے گا ۔ یہ بات دونوں کمپنیوں کے ذرائع نے جمعرات کو بتائی ہے ۔نصدق سٹاک ایکس چینج کی لسٹ پر شامل سٹرپ نے کہا کہ یہ خریداری جو رواں سال کے اواخرتک مکمل کر لی جائے گی ، زیادہ تر نقد رقم بھی ہو گی جبکہ بقایا حصص اور قرضوں کی صورت میں ہو گی ، سٹرپ کے ایک اعلامیہ میں چیئر مین جیمز جیان زنگ لیانگ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس خریداری سے دونوں کمپنیاں مستحکم ہو ں گی ، سٹرپ اپنی عالمی پوزیشن کو مستحکم بنائی گی اور سکائی سکینر کے تجربے ٹیکنالوجی اور بکنگ صلاحیت میں اضافہ ہو گا ، سکائی سکینر کے سی ای او گیرتھ ولیمز نے ایک اور بیان میں کہا کمپنی آپریشنل طورپر آزاد رہے گی ،1999ء میں قائم کی جانیوالی کمپنی سٹرپ چین کی سرفہرست آن لائن سفری سروس فراہم کرنیوالی ہے ، 2015ء میں سٹرپ نے اپنی متحارب کمپنی کنر کو خرید لیا اور اس طرح چین میں سرفہرست آن لائن ٹریول ایجنسی بن گئی ، سٹرپ کی مجموعی آمدن 2016ء کی تیسری سہ ماہی میں 5.6بلین یوآن (820ملین امریکی ڈالر ) جو کہ ایک سال قبل کے مقابلے میں 75فیصد زائد ہے ۔

(جاری ہے)

یہ بات کمپنی کی تازہ ترین مالیاتی رپورٹ میں بتائی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :