چین نے فولاد اور کوئلے کی پیداواری گنجائش میں کمی کرنے کا ہدف ’’ بنیاد ی طورپر ‘‘ پورا کر لیا ہے

ہدف کے حصول کے سلسلے میں ملک کی مربوط کوششیں قابل ستائش ہیں ، سٹیٹ کونسل

جمعرات 24 نومبر 2016 16:45

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2016ء) سٹیٹ کونسل (کابینہ ) نے کہا کہ چین نے بنیادی طورپر امسال کے لئے فولاد اور کوئلے کی گنجائش میں کمی کے سالانہ اہداف کو پورا کر لیا ہے ، کابینہ نے ہدف پورا کرنے کے سلسلے میں ملک کے مربوط کوششوں کو سراہا ہے ،زبردست نتائج کو بے حد سراہتے ہوئے سٹیٹ کونسل نے غیر ہموار پیشرفت اور بعض کمپنیوں کی طرف سے اس عمل میں پیداواری گنجائش میں اضافہ کرنے کی کوشش جیسے مسائل کا بھی حوالہ دیا ، یہ بات وزیر اعظم لی کی چیانگ کے زیر صدارت سٹیٹ کونسل کے ایگزیکٹو اجلاس کے بعد جاری کئے جانے والے ایک اعلامیہ میں بتائی گئی ہے ، چین دنیا کا فولاد اور کوئلے کی پیداوار اور کھپت کا سب سے بڑا ملک ہے ، زائد پیداوار میں کمی مرکزی حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے میں سرفہرست ہے کیونکہ یہ دونوں صنعتیں زائد پیداوار کا شکار ہو گئی ہیں اور حالیہ برسوں میں چین کی پید ا وار پر بری طرح اثر انداز ہوئی ہیں ،چین نے 2020ء تک خوراک کی پیداواری گنجائش 100اور 150ملین کے درمیان کمی کرنے کا عزم کیا ہے ، اس میں 2016ء میں 45ملین ٹن کی کمی کرنا بھی شامل ہے ، امسال کوئلے کی زائد پیداواری گنجائش میں کمی کرنے کا ہدف 250ملین ٹن ہے ۔

متعلقہ عنوان :