چکوال،زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش پر 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج

جمعرات 24 نومبر 2016 16:40

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2016ء)عدالت کے حکم پر پولیس نیقصبہ سیتھی تھانہ کلر کہار میں زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش پر 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

محمد اسلام ولد شیر محمد نے عدالت کو درخواست دی کہ ملزمان جاوید ولد گل محمد ، خان ولد حاضر خان ، عزیز ولد شیر باز نے اس کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی ، عدالت کے حکم پر اے ایس آئی محمد ریاض نے تینوں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کر دی ہے۔