بھارت کو درندگی کی عادت پڑ گئی، اسے مذاکرات کی میز پر آنا ہی ہو گا، مسئلہ کشمیر پر پاکستان میں تمام طبقات ایک ہی پیج پر ہیں، بھارت کو یہ دو ٹوک پیغام دینے کی ضرورت ہے

فاٹا سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے رکن قومی اسمبلی مولانا جمال الدین کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت

جمعرات 24 نومبر 2016 16:31

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2016ء) فاٹا سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے رکن قومی اسمبلی مولانا جمال الدین نے کہا ہے کہ جنگ کسی مسئلہ کا حل نہیں ہوتا، بھارت کو درندگی کی عادت پڑ گئی ہے اسے مذاکرات کی میز پر آنا ہی ہو گا، مسئلہ کشمیر پر پاکستان میں تمام طبقات ایک ہی پیج پر ہیں، بھارت کو یہ دو ٹوک پیغام دینے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو یہاں پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کو درندگی کی عادت پڑ چکی ہے اس لئے وہ آئے روز لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے اور بلااشتعال فائرنگ کا شکار معصوم شہری بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام عالم کی مسئلہ پر خاموشی انتہائی افسوسناک ہے، جنگ کسی مسئلہ کا حل نہیں، مذاکرات کی جانب بھی بڑھنا چاہئے۔ مولانا جمال الدین نے کہا کہ چین۔پاکستان اقتصادی راہداری کی تکمیل میں رکاوٹیں ڈالنے کیلئے بھارت یہ سازشیں اور غلیظ حرکتیں کر رہا ہے، اسے مذاکرات کی میز پر آنا ہی پڑے گا۔