گلوکارسلیم رضا کی 33 ویں برسی آج منائی جائے گی

جمعرات 24 نومبر 2016 16:27

گلوکارسلیم رضا کی 33 ویں برسی آج منائی جائے گی
ملتان۔24 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2016ء)معروف گلوکار سلیم رضا کی33ویں برسی 25نومبرکومنائی جارہی ہے ۔سلیم رضا 4مارچ 1932کوامرتسر کے مسیحی گھرانے میں پیداہوئے ان کانام نوئل دیاس تھا۔لاہورآنے کے بعدانہوںنے اپنانام سلیم رضارکھا۔لاہورریڈیواسٹیشن اورفلم انڈسٹری سے وابستہ ہوئے اورفلمی دنیامیں پلے بیک سنگرکے طوپربے پناہ شہرت حاصل کی۔

(جاری ہے)

انہوںنے 1955میں ’’قاتل ‘‘فلم سے فلمی گلوکاری شروع کی اورمختلف فلموں کیلئے سینکڑوں گیت گائے ۔فلم دوراستے ،ہمسفر،آس پاس سمیت کئی فلمیں انہی کے گیتوں کے باعث مقبول ہوئیں ۔وہ اپنے دکھ بھرے گیتوں کی وجہ سے پہچانے جاتے تھے۔1975میں وہ کینڈاچلے گئے اوروہاں موسیقی کی تربیت کیلئے ایک سکول قائم کیا۔25نومبر1983کووہ گردوں کے عارضے کے باعث انتقال کرگئے ۔