آر پی او سرگودھا کی زیرِ صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس، 2جونیئر کلرکوں کی سنیئر کلرک کے عہدے پر ترقی

جمعرات 24 نومبر 2016 16:27

سرگودھا۔24 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2016ء)ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا ذوالفقار حمید نے پرومووشن بورڈ کے اجلاس کی صدارت کی۔ سرگودھا ریجن کے 2جونیئر کلرکوں کو سنیئر کلرک کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

(جاری ہے)

ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا ذوالفقار حمید کی زیر صدارت اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا کیپٹن ریٹائرڈ محمد سہیل چوہدری، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میانوالی صادق علی ڈوگر،ایس پی آر آئی بی غلام جیلانی ٹوانہ اور اسٹیبلشمنٹ برانچ سرگودھا کے آفیسرز بذات خود میٹنگ میں شریک ہوئے، جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر خالد مسعود چوہدری اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب وقاص حسن نتھوکہ نے بذریعہ ویڈیو لنک میٹنگ میں شر کت کی ۔

اس پروموشن بورڈ میں دس جونیئر کلرکوں کی پروموشن کا کیس ڈسکس کیا گیا۔ریجن ہذا میں صرف دو آسامیاں خالی تھیں۔ان دس جونیئر کلرکوں میں سے سنیارٹی کے لحاظ سے دو جونیئر کلرکوں کو سنیئر کلرک کے عہدوں پر پروموٹ کر دیا۔پروموٹ ہونے والوں میں خالد ندیم اورعصمت اللہ شامل ہیں ان دونوں کا تعلق ضلع میانوالی سے ہے۔