فیصل آباد، جعلی چیک و غیر قانونی گیس ری فلنگ پر 6افراد کیخلاف مقدمہ درج

جمعرات 24 نومبر 2016 16:27

فیصل آباد۔24 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2016ء) چیک ڈسک آنر ہونے اور غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنیوالے 6افراد کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے،پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ میں وسیم احمد اور علی کے درمیان کاروباری مراسم تھے، چند روز قبل علی نے و سیم کو چیک دیا جو اکائونٹ میں رقم نہ ہونے کی وجہ سے ڈس آنر ہو گیا، اسی طرح عدیل نے فہیم کو عامر نے قاسم کو جبکہ جھنگ بازار کے علاقہ میں ذکاء اللہ نے کلام اللہ اور سٹی جڑانوالہ کے علاقہ میں نائس خان نے محمد عدنان کو بوگس چیک دیئے جو اکائونٹ میں رقم نہ ہونے کی وجہ سے ڈس آنر ہو گئے جبکہ سٹی جڑانوالہ کے فوارہ چوک میں بلال غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کر رہا تھا جسے حوالہ پولیس کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :