بجلی کی نیٹ میٹرنگ سسٹم پر عملد رآمد بارے سیمینارکل ہو گا

شمسی اور ونڈ پاور کے ذریعے بجلی حاصل کرنے والے نجی صارفین کی طرف سے اضافی بجلی حکومتی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو فروخت کرنے بارے آگاہی دی جائے گی

جمعرات 24 نومبر 2016 16:22

لاہور۔24 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2016ء) پاکستان میں شمسی اور ونڈ پاور کے ذریعے بجلی حاصل کرنے والے نجی صارفین کی طرف سے اپنی ضروریات پورا کرنے کے بعد اضافی بجلی حکومتی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو فروخت کر کے بجلی کی پیدا وار میںشراکت داری(نیٹ میٹرنگ )سسٹم کے موضوع پر تعارفی سیمینار کل 25نومبرکو منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ، وزیر معدنیات و کان کنی پنجاب چوہدری شیر علی خان سیمینار میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے - ایڈیشنل چیف سیکرٹری انرجی جہانزیب خان، چیئرمین آرای پی اے ایڈوائزری کونسل ایئر کموڈور (ر) رشید رامے ، چیف انجینئر پاور افتخار احمد رندھاوا، سیکرٹری انرجی پنجاب اسد رحمن ، سی ای او اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کارپوریشن رانا عبدالجبار، جرمن ادارہ جی آئی زیڈ کے نمائندہ ہیرلڈ فلوہر، ایم ڈی پی ای ای سی اے محمد قاسم کھوکھر کے علاوہ اندرون و بیرون ممالک سے انرجی ماہرین، صنعت کار، تاجر اور کاروبار ی حضرات سیمینار میں شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :