صحافی صوفی محمد اسحق سومرو کی اہلیہ انتقال کرگئی

جمعرات 24 نومبر 2016 16:22

خیرپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2016ء) خیرپور کے سینئر صحافی و نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر صوفی محمد اسحق سومرو کی اہلیہ گزشتہ رات بیماری کے باعث انتقال کرگئی مرحومہ کی نماز جنازہ مل کالونی میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر سید ساجد حسین شاہ، صحافیوں محمد بخش جویو،شجاعت احمد صدیقی، دانش عباس، اطہر صدیقی،محمد افضل جھجڑو، ثاقب صدیقی سمیت رشتہ داروں اور علاقے کے لوگوں نے بڑی تعدا د میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

دریں ثناء ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس میں تعزیتی اجلاس زیر صدارت ڈسٹر کٹ انفارمیشن آفیسر سید ساجد حسین شاہ منعقد ہوا اجلاس میں اسٹاف ممبران نے شرکت کی اجلاس میں صوفی محمد اسحق سومرو سے ان کی اہلیہ کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جبکہ دعائے مغفرت کی گئی ۔