انسداد پولیو کمیٹی کے چیئرمین و ڈپٹی کمشنر خیرپورکا مختلف سینٹرز کا اچانک دورہ،غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

جمعرات 24 نومبر 2016 16:22

خیرپور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2016ء) انسداد پولیو کمیٹی کے چیئرمین و ڈپٹی کمشنر خیرپور محمد سلیم راجپوت نے صوبھودیرو، ہنگورجہ، گڈیجی کے آر ایچ سی، آر ایچ یوسینٹرز کا اچانک دورہ کیا انسداد پولیو مہم کے مائیکرو پلان درست نہ ہونے، نگرانی کے ناقص نظام اور پولیو ورکرز کی بہتر تربیت نہ ہونے پر پولیو انچارج، یو سی ایم اوزپر سخت برہمی کا اظہار کیااور اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کرتے ہوئے ڈی سی آفس طلب کرلیا۔

ڈی سی خیرپور نے متعلقہ علاقوں میں وقت پر پولیو کی ٹیمیں روانہ نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اے ڈی سی ریاض حسین وسان، ڈی ایچ او ڈاکٹر نثار احمد پھلپوٹو، ڈاکٹر وشنو رام، مختیارکار اقبال جنڈران اور دیگر موجود تھے ڈی سی خیرپور نے کہا کہ پولیو ایک موضی مرض ہے جس سے اپنے بچوں کو ہر صورت میں بچانا ہے مہم کے دوران لاپرواہی کرنے والوں کو کسی صورت نہیں بخشا جائے گا پولیو ورکرز دوران ڈیوٹی تمام بچوں کو اپنا بچہ سمجھ کر اس بیماری کے خلاف جہاد میں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ جو بھی آفیسر یا ملازم کام نہیں کرنا چاہتا وہ گھر چلا جائے انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیموں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ رہا ہے پولیو کے خلاف جہاد میں تمام تر اقدامات پر ہر صورت میں عمل درآمد کرانا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے انہوں نے بتایا کہ پولیو مہم کے بارے میں سہ روزہ کارکردگی رپورٹ چیف سیکرٹری سندھ اور متعلقہ حکام کو تحریری طور پر دی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :