اپنی دوست جنیفر لارنس سے حسد کا شکار ہو گئی تھی، اداکارہ ایما سٹون

جمعرات 24 نومبر 2016 14:55

اپنی دوست جنیفر لارنس سے حسد کا شکار ہو گئی تھی، اداکارہ ایما سٹون
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2016ء) ہالی وڈ کی خوبرو اداکارہ ایما سٹون نے کہا ہے کہ وہ اپنی انا کے ہاتھوں کبھی اپنی دوست جنیفر لارنس سے اس قدر حسد کا شکار ہو گئی تھیں کہ ہالی وڈ کو چھوڑنے کا سوچنے لگیں۔

(جاری ہے)

ایما سٹون نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کی دوست جنیفر شاید اس سے آگاہ نہیں ہے لیکن اس کی کامیابیون کو دیکھ کر میری انا کو سخت جھٹکے لگتے تھے اور میں اس کے حسد میں ہالی ود کو چھورنے کا ارادہ کر چکی تھی۔ایما نے کہا کہ ان کو بعد میں سمجھ میں آئی کہ یہاں ہر کسی کے لئے اپنی جگہ ہے اور میری جگہ بھی ہے جو دوسروں سے مختلف ہے۔انہوں نے کہاکہ لارنس میری بہت اطھی دوست ہے اور ہ کام میں ایکدوسرے سے بہت تعاون کرتے ہیں۔