مری آرٹس کونسل کے زیراہتمام منعقد ہونے والے ڈرامہ فیسٹیول میں آخری سٹیج ڈرامہ ’’بیگانگی‘‘ پیش

بدھ 23 نومبر 2016 23:22

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) مری آرٹس کونسل کے زیراہتمام منعقدہ ہونے والے ڈرامہ فیسٹیول میں آخری سٹیج ڈرامہ ’’بیگانگی‘‘ پیش کیا گیا جو نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجزاسلام آباد کے طلباء وطالبات کی جانب سے دہشت گردی کی روک تھام اور ہشت گردی سے پیدا ہونے والے معاشرتی مسائل کے موضوع پر تھا۔

(جاری ہے)

اس کھیل کو عمران خان نے تحریر کیا اور ہدایات محمد علی فاروقی نے دیں۔

اس کھیل کا دہشتگردی کے مرکزی خیال پر کھل کر بحث کی گئی۔ ڈرامہ کے کرداروں نے خوبصورت انداز میں کھیل پیش کیااور حاضرین سے داد تحسین وصول کی۔ تقریب میں اساتذہ ، طلباء، میڈیا، سول افسران مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ سیاحوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ تمام شرکاء نے آرٹس کونسل کوشاندارفیسٹیول منعقدکرنے پرمبارکباددی۔

متعلقہ عنوان :