شاکر شاہ یونین کونسل دریاگلی کے بلا مقابلہ یوتھ کونسلر منتخب

بدھ 23 نومبر 2016 23:22

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) یونین کونسل دریا گلی کی ممتاز شخصیت اور سابق کونسلر یوسفٖ شاہ کے پوتے او راقبال شاہ کے صاحبزادے شاکر شاہ یونین کونسل دریاگلی کے بلا مقابلہ یوتھ کونسلر منتخب ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کی اس کامیابی پر پیپلز پارٹی کے ضلعئی رہنماء اور سابق صدر مری بار نذ یر عباسی ایڈوکیٹ،نمبر دار عنصر عباسی ،سردار منصور خان،جاوید عباسی ،بابر عباسی ، ساجد عباسی اور دیگر نے مبار کباد کا پیغام دیتے ہوئے نیک خوہشات کا اظہار کیا ہے۔ مذکورہ رہنمائوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ شاکر شاہ اس کامیابی کے بعد علاقے کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔