تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں اپ گریڈ کئے جانے والے شعبہ میٹرنل اینڈ نیونیٹر کیئر یونٹ کا افتتاح

بدھ 23 نومبر 2016 23:22

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرخان میں اپ گریڈ کئے جانے والے شعبہ میٹرنل اینڈ نیونیٹر کیئر یونٹ کا افتتاح ڈی سی او راولپنڈی طلعت محمود گوندل نے کیا ، ہسپتال میں ڈاکٹروں کی رہائش کیلئے فلیٹس کی تعمیر کیلئے فنڈز دینے کا اعلان ،نرسز سٹاف ،ایم او، سپیشلسٹ ڈاکٹرزکی تعیناتی یقینی بنائی جائے گی، کارکردگی پر شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

اے ڈی سی جی نازیہ پروین سدھن سمیت محکمہ ریونیو کے دیگر افسران نے تقریب میں شرکت کی ،ہسپتال کی بوسیدہ حالت کو بدل کر تزئین و آرائش کرنے اور جدید آلات نصب کرنے سے عوام کو صحتمندانہ ماحول فراہم ہوگا وہاں ڈاکٹرز اپنے فرائض دیانتداری کے ساتھ سرانجام دیں، ایم ایس کسی بھی ڈاکٹر کی غفلت پر کاروائی کرنے کا مجاز ہے، تقریب سے خطاب۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی سی او راولپنڈی طلعت محمود گوندل نے گوجرخان تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں اسسٹنٹ کمشنر امتیاز شاہد گوندل نے بریفنگ دی ڈی سی او راولپنڈی طلعت محمود گوندل نے ہسپتال کی اپ گریڈیشن پر مبارک باد پیش کی جبکہ شعبہ کو فعال رکھنے کیلئے تمام ڈاکٹروں کو اپنے فرائض دیانتداری کے ساتھ سرانجام دینے کی ہدایت کی اس موقع پر بہترین کارکردگی پر اسسٹنٹ کمشنر امتیاز شاہد گوندل ،ڈاکٹر پرویز راجہ ،ڈاکٹر ضمیر بٹ، ڈاکٹر عامر ،ڈاکٹر صداقت آفتاب کو شیلڈز دی گئیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنر اور ایم ایس نے ڈی سی او کو سونیئر پیش کیا تقریب میں اے سی کینٹ مہرین عباسی ،اے سی سٹی ملیحہ جمال ،اے سی راولپنڈی تسنیم علی خان ،ربنواز منہاس اور سب رجسٹرار احمد حسن رانجھا بھی موجود تھے۔