سی سی پی او لاہور نے ڈولفن سکواڈ اور ٹریفک پولیس کو جرائم پیشہ افراد کو پکڑنے پرانعامی رقم دینے کا اعلان کر دیا

بدھ 23 نومبر 2016 23:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2016ء) سی سی پی او لاہور نے ڈولفن سکواڈ اور ٹریفک پولیس کو جرائم پیشہ افراد کو پکڑنے پرانعامی رقم دینے کا اعلان کر دیا۔پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ہونے والے دربار میں ایس پی مجاہد سید قرار حسین شاہ ، ایس پی ٹریفک آصف سعید اور محمد آصف سمیت دیگر افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

سی سی پی او امین وینس نے کہا کہ جرائم کی روک تھام کے لیے ڈولفن سکواڈ کے پٹرولنگ پلان میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے اور گشت کے نظام کے لیے ٹھوس حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے سی سی پی او امین وینس نے کہا کہ ٹریفک وارڈنز بھی اشاروں پر موجود ہوتے ہیں اور ایسی موٹر سائیکلیں جو مشکوک نظر آئیں، انکے خلاف وہ خود کاروائی کریں اور ضرورت پڑنے پر متعلقہ پولیس کے ساتھ رابطوں کو مظبوط کریں ۔

سی سی پی نے ڈولفن سکواڈ کے اہلکاروں کو کہا کہ گشت کے دوران جو بھی موٹر سائیکل سوار انہیں مشکوک لگے اسے فوری چیک کیا جائے اور بغیر کسی تفریق کے انکے خلاف کاروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :