ْفاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں انٹر ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کی تقسیم ِ انعامات تقریب کا اِنعقاد

بدھ 23 نومبر 2016 23:19

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں انٹر ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کی تقسیم ِ انعامات تقریب کا اِنعقادکیا گیا۔ اس تقریب کا مقصد طلبہ کو نصابی اور صحت مند سر گرمیوں میں حصہ لینے کے لئے مزید حوصلہ افزائی فراہم کرنا تھا۔ اسی سلسلے میںیونیورسٹی، سٹوڈنٹس کو بہترین سہولیات کے ساتھ ساتھ، کھیلوںکا سامان ،اور پروفیشنل کوچزبھی فراہم کرتی ہے۔

اس تقریب میں مہمانِ خصوصی جناب فدا حسین (ڈی جی سپورٹس، ہائیر ایجوکیشن کمیشن) تھے جبکہ معزز مہمانوں میں وائس چانسلر فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ امین قادر، ڈاکٹر بشری عنایت راجہ (کنٹرولر ایگزمینیشن، چیئر پرسن سپورٹس کمیٹی) اور پروفیسر ڈاکٹر ناہید ضیاء خان (ڈین فیکلٹی آف آرٹس ا ینڈ سوشل سائنس ) شامل تھیں۔

(جاری ہے)

تقریب کے آغاز میں ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس مس تصور نے گزشتہ سالوں میں منعقد ہونے والی کھیلوں اور طالبات کی کامیابیوں کے بارے میں حاضرین کا آگاہ کیا۔

علاوہ ازیں انہوں نے طالبات کی نیشنل سپورٹس ایونٹ اور اپنی یونیورسٹی میں ہونے والے مقابلہ جات میں بھرپور حصہ لینے کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے سال میں فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی انٹر۔یونیورسٹی VolleyBall تقریب کی میزبانی کرے گی۔ طالبات کی مارشل آرٹس پرفارمنس تقریب میں خصوصی اہمیت کی حامل تھی۔ طالبات نے کاتے اور بریکنگ کو شاندار انداز میں پیش کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی،پرفیسرڈاکٹرثمینہ امین قادر نے طالبات کیلئے اس طرح کی تقریبات کے انعقاد کیلئے کنٹرولر ایگزمینیشن چیئر پرسن سپورٹس کمیٹی ڈاکٹر بشری عنایت راجہ کی کاوشوں کو سراہا اور یونیورسٹی میںکھیلوں کی سر گر میوں کے فروغ کیلئے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کے کھیل طالب علم کی زندگی کا لازمی حصہ ہے۔

انہوں نے سٹوڈنٹس کی مارشل آرٹس کی پرفارمنس کو بھی سراہا۔انہوں نے مزید کہا کہ جسمانی ورزش اور کھیل نوجوان نسل کو ذہین اور صحت مند بنانے کے لئے بہت اہمیت کی حامل ہے۔ فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی طالبات کو کھیل کے میدان میں آگے بڑھنے کے لئے بھرپور طریقے سے تیار کرتی رہی ہے اور کرتی رہے گی۔ مہمان خصوصی فدا حسین (ڈی جی سپورٹس، ہائیر ایجوکیشن کمیشن) نے فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی ک وائس چانسلر اور چیئر پرسن سپورٹس کمیٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایسی سرگرمیاں طالبات میں ہار اور جیت کے تصور سے بالاتر ہوکران میں مثبت سوچ اور نظم و ضبط کو فروغ دیتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن تمام طلبہ کو بالخصوص خواتین طلبہ کو کھیلنے کے مواقع فراہم کرتی ہے تاکہ ان کی خواتین تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدان میں بھی اپنا لوہہ منوا سکیں ۔ انہوں نے فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کی طالبات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ دیگر شعبہ جات کے ساتھ ساتھ کھیل کے شعبہ میں بھی شرکت کریں اور ملک و قوم کا نام روشن کریں۔

تقریب کے اختتام پر جناب فدا حسین (ڈی جی سپورٹس، ہائیر ایجوکیشن کمیشن) نے طالبات میں انعامات تقسیم کیے اور انہیں مبارکباد دی۔ فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی کے Enviromental Sciences ڈیپارٹمنٹ نے اوّل پوزیشن، جبکہ Economics ڈیپارٹمنٹ اور Education ڈیپارٹمنٹ نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مس عائشہ اسلم (ڈیپارٹمنٹ Behavirol Sciences )کو سال کی بہترین کھلاڑی کا خطاب دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :