بارانی یونیورسٹی میں پانی، توانائی، خوراک کے تحفظ اور غربت کے خاتمہ کے موضوع پر تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح

موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تمام ممالک کا تعاون نا گزیر ہی؛ غربت کا خاتمہ، خوراک اور توانائی کا تحفظ ہر ملک کا مسئلہ ہے، وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب، پاکستان میں جاپان کے سفیر تقاشی کری، ہائی کمشنر ملائیشیا کا افتتاحی تقریب سے خطاب

بدھ 23 نومبر 2016 23:19

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) پیر مہر علی شاہ بارانی یونیورسٹی میں پانی ، توانائی اور خوراک کے تحفظ اور غربت کے خاتمہ کے موضوع پر تین روزہ بین الاقوامی کانفرس کا افتتاح کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر برائے امور پارلیمان شیخ آفتاب، پاکستان میں جاپان کے سفیر تقاشی کری، ہائی کمشنر ملائیشیا ، یونیسکو ڈائریکٹر وائی بیکی جینسن اور وائس چانسلر بارانی یونیورسٹی ڈاکٹر رائے نیاز احمد موجود تھے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ دنیا گلوبل ویلج بن چکی ہے اور موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے خوراک کی پیداوار بری طرح متاثر ہو رہی ہے اور قدرتی آفات میں بھی اضافہ ہواہے لہٰذا تمام ممالک غربت کے خاتمہ، پانی اورقدرتی ذخائر کے تخفظ کیلئے ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنا چاہے۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے امور پارلیمان شیخ آفتاب نے کہاکہ حکومت پاکستان زراعت کے شعبہ میں جدیدٹیکنالوجی کے استعمال کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے تاکہ پیداوار میں اضافہ ہو اور پانی کی بچت ہوئی۔

انہوں نے کہاکہ ماحول کو آلودگی کو محفوظ بنانے کیلئے بجلی کی پیداوار کیلئے متبادل ذرائع پر زور دیا جا رہاہے اور قدرتی وسائل کے تحفظ اور غربت کے خاتمہ کے لئے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹرز کے درمیان اشتراک ازحد ضروری ہے تاکہ مسائل کے حل تجویز کئے جا سکیں۔ پاکستان میں جاپان کے سفیر تقاشی کری نے کہاکہ صاف پانی کی فراہمی اور قدرتی آفات میں جاپان نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور جاپان یونیسکو کے تعاون سے انڈس واٹر سسٹم پر فلڈ واننگ سسٹم لگانے کیلئے تعاون فراہم کر رہاہے۔

انہوں نے کہاکہ چاپان انسانی جانوں کے تحفظ، ماحول کے محفوظ بنانے اور غربت کے خاتمہ کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کر رہاہے اور پاکستان میں لاہور، کراچی، فیصل آباداور گوجرانوالہ سمیت دیگر شہروں میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے تعاون فراہم کر رہاہے۔ تین روزہ کانفرس کی افتتاحی تقریب سے ہائی کمشنر ملائیشیا ، یونیسکو ڈائریکٹر وائی بیکی جینسن اور وائس چانسلر بارانی یونیورسٹی ڈاکٹر رائے نیاز احمد نے بھی خطاب کیا۔

انہوں نے کہاکہ تمام ممالک کیلئے ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے اور ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا اور کہاکہ انسانی جان کو مستقبل میں درپیش مسائل سے نمٹنے کیلئے تعاون ازحد ضروری ہے ۔ انہوںنے کہاکہ تمام ممالک میں تعان ہی موجودہ مسائل کا واحد حل ہے اور اس سے ہم دنیا کو مذید محفوظ اور ماحول کو صحت مند بنا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :