ریٹائرمنٹ کے بعد بھی متحرک رہوں گا، فوج میں قریبی رفقاء کو مشورے دیتا رہوں گا: آرمی چیف راحیل شریف

muhammad ali محمد علی بدھ 23 نومبر 2016 22:38

ریٹائرمنٹ کے بعد بھی متحرک رہوں گا، فوج میں قریبی رفقاء کو مشورے دیتا ..

کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23نومبر2016ء) آرمی چیف کا کہنا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی متحرک رہوں گا۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف راحیل شریف اپنے الوداعی دوروں کے سلسلے میں بدھ کے روز کراچی پہنچے۔

(جاری ہے)

اس دوران آرمی چیف نے کراچی کے تاجروں سے 4 گھنٹے طویل ملاقات کی۔ ملاقات میں تاجروں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی متحرک رہوں گا۔ فوج میں قریبی رفقاء کو مشورے دیتا رہوں گا۔ واضح رہے آرمی چیف راحیل شریف رواں ماہ کی 29 تاریخ کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔