لاہور میں سڑکوں پر کھلے عام لوٹ مار سے شہری پریشان

لیکن قانون کے لمبے ہاتھ کہیں اور مصروف، ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے ڈیوٹی کے دوران کرکٹ کھیلنی شروع کر دی

muhammad ali محمد علی بدھ 23 نومبر 2016 22:38

لاہور میں سڑکوں پر کھلے عام لوٹ مار سے شہری پریشان

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23نومبر2016ء) لاہور میں سڑکوں پر کھلے عام لوٹ مار سے شہری پریشان لیکن قانون کے لمبے ہاتھ کہیں اور مصروف ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلخلافہ لاہور میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز نے شہریوں کو شدید پریشان کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم دوسری جانب شہریوں کی جان و مال کی حفاظت پر معمور قانون کے لمبے ہاتھ کہیں اور مصروف ہیں۔ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت پر معمور ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے ڈیوٹی کے دوران اپنے فرائج انجام دینے کی بجائے کرکٹ کھیلنی شروع کر دی ہے۔ عوام کی جانب سے فورسز کے اہلکاروں کے اس رویے پر شدید غصے کا اظہار کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :