خیرپور کے سینئر صحافی صوفی اسحاق کی اہلیہ وفات پا گئیں

بدھ 23 نومبر 2016 23:16

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) خیرپور کے سینئر صحافی صوفی اسحاق کی اہلیہ علالت کے باعث خیرپور کے اسپتال میں انتقال کرگئیں۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نماز جنازہ مل کالونی فٹبال گرائونڈ میں ادا کی گئی، جس میںصحافیوں ،معروف قانون دان مجاہد راجپوت، اکبر علی، شجاعت صدیقی سمیت سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات نے شرکت کی، مرحومہ کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ صحافی حلقوں کی جانب سے اظہار افسوس و تعزیت کیا گیا ہے ۔