انسداد پولیو کمیٹی کے چیئرمین و ڈپٹی کمشنر خیرپور نے پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

بدھ 23 نومبر 2016 23:16

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) انسداد پولیو کمیٹی کے چیئرمین و ڈپٹی کمشنر خیرپور محمد سلیم راجپوت نے تعلقہ ہسپتال چونڈکو میں پولیو مہم کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر، پولیو ٹیم ، یو سی ایم اوز اور دیگر کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ مائیکرو پلان، ہدف، بچوں کی تعداد اور علاقے کی مکمل معلومات کے ساتھ اپنی ذمہ داری کے ساتھ فرض نبھائیں کیونکہ پولیو مہم قومی کاز ہے اور ہم سب کو مل کر اس کے خلاف جہاد کرنے کی ضرورت ہے اس موقع پر اے ڈی سی ریاض حسین وسان، ڈی ایچ او ڈاکٹر نثار احمد پھلپوٹو، تعلقہ نارا کے چیئرمین ممتاز آرادین، اے سی نارا عبدالغفور دھامرا، پولیو انچارج ڈاکٹر وشنو رام، ڈاکٹر پرسو رام، منیجر پی پی ایچ آئی ایم بی دھاریجو، ، ڈاکٹر سیف بگٹی اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :