بھارتی سیکورٹی فورسز دونوں طرف سے کشمیریوں کو ٹارگٹ کر رہی ہے،میرواعظ

140دنوں سے مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک میں کوئی کمی نہیں آرہی ہے او آئی سی کے بڑے بڑے ممالک کی جانب سے کشمیریوں کے حق میں مذمتی بیان جاری کرنا بڑی کامیابی ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 23 نومبر 2016 23:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2016ء) کل جماعتی حریت رہنما (میر واعظ گروپ ) کے چیئرمین میر واعظ عمرفاروق نے کہا ہے کہ بھارتی سیکورٹی فورسز دونوں طرف سے کشمیریوں کو ٹارگٹ کر رہی ہے،140دنوں سے مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک میں کوئی کمی نہیں آرہی ہے،او آئی سی کے بڑے بڑے ممالک کی جانب سے کشمیریوں کے حق میں مذمتی بیان جاری کرنا بڑی کامیابی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز کی جانب سے بس پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے افسوس اور دکھ کا اظہار کیا،مقبوضہ کشمیر میں 140دن سے جاری افراد کی تحریک کو آگے بڑھا رہے ہیں۔او آئی سی کے بڑے بڑے ممالک کشمیریوں کے حق میں مذمتی بیان جاری کرنا بھی اچھی بات ہے،بھارت کشمیر کو ہدف بنا کر سیاست کر رہا ہی۔۔۔(ولی)

متعلقہ عنوان :