اس وقت سفارتی محاذ پر جنگ لڑنے کی ضرورت ہے،کشمیر اورپاکستان کو کوئی جدا نہیں کرسکتا ہے،راجہ فاروق حیدر

بدھ 23 نومبر 2016 23:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2016ء)آزاد جموں وکشمیرکے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ اس وقت سفارتی محاذ پر جنگ لڑنے کی ضرورت ہے،کشمیر اورپاکستان کو کوئی جدا نہیں کرسکتا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی سیکورٹی فورسز کی جانب سے بس حملے پر شدید افسوس ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ بس میں39مسافر سوار تھے جس میں بیشتر بچے اور خواتین تھیں،بھارتی فورسز نے ایمبولینسز پر بھی فائرنگ کی،بھارت نے جنگ مسلط کی ہے،تاہم کوئی کشمیر کو پاکستان سے علیحدہ نہیں کرسکتا،بھارتی اقدام جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے،کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔۔۔(ولی)