وہاں قائم ہونے والے صنعتی زونز میں انجینئرنگ کو فوقیت دجائے
بدھ 23 نومبر 2016 23:14
(جاری ہے)
بدھ کو کراچی ایکسپو سینٹر میں نویں آئیڈیاز نمائش کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایچ آئی ٹی کی تیارردہ گن125ملی میٹرکا ٹیسٹ ٹرائل ہوچکا ہے اور یہ ایک کامیاب گن ہے۔
انکا کہنا تھا کہ یوکرائن کے تعاون سے الخالد ٹینک ون کی تیاری شروع کر دی گئی ہے اور 110 الخالد ٹینکوں کے انجن اپ گریڈ کیا جائے گا جس کیلئے ایم او یو پر دستخط کئے جاچکے ہیں،ہمیں بڑی اسمبلیز بنانے کیلئے بڑے آرڈرز کی ضرورت ہے اور ہم جذبات میں کوئی فیصلے نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم ٹینک چائنا اور یوکرائن کو دے دے رہے ہیں جبکہ ترکی سے بھی ہم روابط بڑھا رہے ہیں کیونکہ ترکی ہمارا پائیدار پارٹنر ثابت ہوسکتا ہے اس کے ساتھ ہی ہم اٹلی،فرانس اور دیگر ممالک کو بھی ساتھ لے کر چل رہے ہیں تاہم ہمارسب سے برا کسٹمر پاکستان آرمی ہے اور اس کے بعد پولیس اور کانسٹبلری ہمارے خریدار ہین جو گاڑیاں اور جیکٹس بنواتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں لیفٹنٹ جنرل سیدواجدحسین نے بتایا کہ ہیوی انڈسٹریز ٹیکسیلا نے ایک بار ہم نے عراق کو ایکسپورٹ کی تھی مگر ہمارے پاس فوج کیلئے اتنا کام موجود ہے کہ دوسروں کو ایکسپورٹ کرنے کی زیادہ گنجائش نہیں ہے لیکن اس کے باوجود اگر ہماری حکومت کسی برادر ملک کی مدد کرنا چاہے تو پھر ہم کوئی صورت نکال لیتے ہیں مگر ہمارے پاس ہماری اپنی فوج کا بہت آرڈر ہوتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہم الخالد2ٹینک پر کام کررہے ہیںجو بہت جدید ٹینک ہوگا اور وہ بھی اس حد تک کہ جتنی ہماری ضرورت ہے،ہمارا دشمن بہت واہے اور ہم دسشمن کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ٹینک بنارہے ہیں جبکہ فوج کی ضرورت کے تحت بکتربند گاڑی کو بھی اپ گریڈ کیا جاسکتا ہے۔ چائنا پاکستان اکنامک کوریڈورسے پاکستان پر منحصر ہے کہ وہ چائنا کے مقابلے میں کتنافائدہ ااٹھاتاہے،صرف سڑک سے ٹرکوں کو کو گزار کر پیسہ کمانا حرف آخر نہیں بلکہ سی پیک میں جو صنعتی زونز قائم ہوں ان میں کم از کم 30فیصد تک پاکستانی لیبر اور تربیت یافتہ ورکرز کوروزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں اس کے علاوہ جو ہیومن ریسورسز بیرون ممالک جارہے ہیں انہیں بھی استعمال میں لایا جاسکتا ہےمزید تجارتی خبریں
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.