مولانا فضل الرحمان18دسمبر کو طہماس سٹیڈیم پشاور میں قبائل امن کانفرنس سے خطاب کرینگے

بدھ 23 نومبر 2016 23:12

پشاور۔23نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبر پختونخوا کے میڈیا سیل سے جاری ایک بیان کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے مرکزی قائد مولانا فضل الرحمان بروز اتوار18دسمبر صبح 11بجے طہماس سٹیڈیم شاہی باغ پشاور میں قبائل امن کانفرنس سے خطاب کرینگے، جبکہ قائد جمعیت 19دسمبر کو کوہاٹ، 20دسمبر ڈی آئی خان، 21دسمبر ٹانک، 27دسمبر نوشہرہ اور 28دسمبر صوابی میں تاسیس جمعیت کانفرنس سے بھی خطاب کرینگے، جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبر پختونخوا کے امیر مولاناگل نصیب خان ، جنرل سیکرٹری مولانا شجا ع الملک اور دیگر ارکان عاملہ بھی مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ ہونگے۔

متعلقہ عنوان :