بورڈ آف ایجوکیشن میں بے ضابطگیوں پر اہلکار کوجبری ریٹائر کردیا گیا

بدھ 23 نومبر 2016 23:11

ڈی جی خان۔23 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء)بورڈ آف ایجوکیشن میں بے ضابطگیوں پر اہلکار کوجبری ریٹائر کردیا گیا۔سعید احمد کو دفتری امور میں غفلت اور دیگر شکایات پر انکوائری رپورٹ کے بعد جبری ریٹائر کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق 2004میں انٹرمیڈیٹ کی طالبہ مسرت شاہین دختر محمد اقبال نے شکایت کی کہ اسکو بورڈ کی طرف سے اوریجنل ڈگری نہیں دی گئی جس پربورڈ اہلکار سعید احمد کے خلاف ایمپلائز ایکٹ 2006ء کے تحت سعید احمد کے خلاف انکوائری کی گئی جس پر سعید احمد ہائی کورٹ چلا گیا تاہم ہائی کورٹ نے سیکرٹری ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو معاملہ کی انکوائری کی ہدایات جاری کیں ۔

جس پر گورنمنٹ کالج کروڑ کے پرنسپل پروفیسر فاروق حیات کا انکوائری افسر مقرر کیاگیا جس پر انکوائری ہوئی اور طالبہ کی طرف سے لگائے گئے الزامات درست ثابت ہوئے ۔

(جاری ہے)

اس کے بعد بورڈ آف گورنرز کی 18نومبر میں ہونے والی میٹنگ میں سعید احمد کو سماعت کیا گیا۔جہاں پر دوران سروس الزامات اور اچھی شہر ت نہ ہونے اور انکوائری رپورٹ کے بعد چیرمین ایجوکیشن بورڈ ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر شفیق نے رپورٹ کی روشنی میں سعید احمد کوپنجاب حکومت کے ایمپلائز ایکٹ2006کے سیکشن 4(1)(b)(iv)ملازمت سے جبری ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری کردئیے ۔

واضح رہے کہ سعید احمد کو پہلے بھی مختلف الزامات پر وارننگ ، چارج شیٹ ، دفتری امور کو احسن طریقہ سے چلانے کی ہدایات ، انٹر میڈیٹ سپلی1999کے رزلٹ میں ردوبدل کرنے پر سالانہ انکریمنٹ روکنے کے علاوہ پنجاب ریمول فرام سروس کے کے تحت سنشور کی سزائیں بھی ہوچکی ہیں۔