کاٹن پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، چودھری شوکت

بدھ 23 نومبر 2016 23:11

رحیم یارخان۔23 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) کاٹن پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، ملک میں 57%سے زائد جابز، جبکہ کھانے کا تیل 64%، ملک کا 60فیصد سے زائد زرِمبادلہ کاٹن سے حاصل ہونے والی پیداواری اشیا سے حاصل ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار رحیم یارخان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئرنائب صدر چودھری محمدشوکت حیات نے چیمبر سیکرٹریٹ منعقدہ اگاہی سیمینار " صاف اور سٹینڈرڈائزڈ کاٹن اور اسکے کوالٹی یارن پراثرات-" میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔

اجلاس کے مہمانِ خصوصی قائم مقام ڈی سی او جمیل احمد جمیل نے ملکی معیشت میں کاٹن کی اہمیت اور کوالٹی کاٹن کی پیداوار میں درپیش مختلف مراحل پر مسائل کی نشاندہی کرتے ہو ئے محکمہ زراعت کے حکام کو کہا کہ وہ عام کاشتکار کی اگاہی کے لیے بھر پور کوششیں کریں ، انہوں نے محکمہ زراعت ، پاکستان کاٹن سیٹنڈرڈز انسٹیٹوٹ اور رحیم یار خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کوششوں کو سراہتے ہوئے کامیاب سیمینار کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

رحیم یار خان چیمبر کے بانی صدر میاں محمود احمد نے سیمینار کے شرکاء کو پاکستان میں کی جانے والی جننگ اور دنیا بھر میں کی جانے والے جننگ کے طریقوں ، اور صاف اور سٹینڈرڈائزڈ کاٹن میں جننگ کی اہمیت اور اسکے کوالٹی یارن پر اثرات- بارے شرکاء کوآگاہی دی ، ورلڈ وائیڈ فنڈ فار نیچر کے نمائندہ ابوبکر نے کاٹن کی پیداوار کے معیارات اور اس کے حوالے سے دنیا بھر میں جو اقدامات ہو رہے ہیں اس پر روشنی ڈالی۔ آخر میں ای ڈی او زراعت محمد ظفر یاب حیدر نے مہمانوں اور ماہرین کا شکریہ ادا کیا۔ سیمینار کے اختتام پربارش کے لئے نمازِ استسقاء ادا کی گئی اور ملک و قوم کی سلامتی وبہتری کے لیے دعا ئیں مانگی گئیں۔

متعلقہ عنوان :